ناروے قومی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا آغاز

مقامی نمائندہء
سوموار گیارہ اگست سے ناروے میں اپنا اپنا ؤؤٹ دینے کے لیے پولنگ اسٹیشن قائم کر دیے گءے ہیں۔یہ پولنگ اسٹیشن شاپنگ سینٹروں اور اسکولوں کے قریب قائم کیے گئےہیں ووٹ دینے کی آخری تاریخ بیس ستمبر ہے۔
ووٹ کاسٹ کرنے لے پولنگ اسٹیشن پر شناختی کارڈ یا بینک کارڈ لے جانا لازمی ہے۔ووٹ پر کچھ نہیں لکھنا بلکہ اس پر مہر لگوا کر اسے فولڈ کر کے اپنی مطلوبہ پارٹی کے ڈبے میں ووٹ ڈال دینا ہے۔بہتر ہے کہ ووٹ ڈالنے کی آخری تاریخ کا انتظار نہ کیا جائے اور جتنی جلد ہو سکے اس فرض سے سبکدوش ہوا جائے۔یہہ پولنگ اسٹیشن اسی لیے پبلک مقامات پر قائم کیے گءے ہیں تاکہ ملازمیں اور پیشہ ور افراد اپنے کام سے فارغ ہو کر بغیر کسی تردد کے اپنا ووٹ ڈال دیں ۔
ان انتخابات میں پاکستانی پس منظر رکھنے والے امیدوار بھی بڑی تعداد میں مختلف صوبوں سے حصہ لے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں