اوسلو(عقیل قادر)ویمن لیگ اہلسنت فیورست کے زیر اہتمام سالانہ جشن میلاد النبیﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی ۔
میلاد النبیﷺ کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسکا اعزاز مرکز کی طالبہ میمونہ نے حاصل کیا۔ اہلسنت کونسل کی بچیوں نے نعتوں کے خوبصورت گلدستے پیش کیے اور محفل میں سماء باندھ دیا۔ حضورنبی کریم ﷺ کی بارگاہ اقدس میں جنہوں نے عقیدتوں کے پھول نچاور کیے ان میں سائرہ طارق، زھرا
فاطمہ، فضا بسمہ، کومل اور سعیدہ شامل ہیں۔کانفرنس میں نقابت کے فرائض شبانہ حمید نے احسن انداز میں ادا کیے۔ میلاد النبیﷺ کانفرنس میں محترمہ سیدہ بی بی جان کی ایک شاگرد نے اپنی منگنی کی تقریب پر جانے سے قبل خصوصی شرکت کی اور حاضرین اور اساتذہ کی خصوصی دعاؤں سے رخصت ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ انکا اس تقریب میں شرکت کا مقصد صرف دعاؤں کا حصول ، اساتذہ کی زیارت اور نئی نسل کو یہ پیغام دینا تھا کہ جو بھی کام شروع کریں وہ اللہ اور اسکے رسولﷺ کے بابرکت نام سے شروع کریں ۔تقریب سے سیدہ بی بی جان نے خصوصی خطاب فرمایا اور آپ نے رسالت مآب ﷺ کا حلیہ مبارک تفصیل سے بیان فرمایا اور محفل پہ ایک رقت کا سماء بندھ گیا اور آنکھیں اشکبار ہو گئیں۔ آپ نے مزید فرمایا کہ حضور نبی کریم ﷺ کی محبت اور نسبت ہی
اہل ایمان کا کُل اثاثہ ہے۔ پروگرام کا اختتام سیدہ بی بی جان کی دعا سے ہوا اور حاضرین کی تواضع ضیافت میلاد سے کی گئی۔