ناروے۔ اوسلو میں ایک ٹریلَر کے اُلٹ جانے سے ہائی وئے کے چاروں ٹریک بلا ک ہو گے۔

اوسلو(عقیل قادر) اوسلو میں جمعہ کی شام کو اوسلو کی مصروف ہائی وے پر ایک ٹریلر کے کے الٹ جانے سے ٹریفک شدید جام ہو گئی اور حادثے نے ہائی وے کے چاروں ٹریک کو بلاک کر دیا۔ یہ واقع شام سوا پانچے بجے رونما ہوا جبکہ شام سات بجے ٹریلر کو ہٹا کر ہائی وے کوکھول دیا گیا۔ اوسلو پولیس کے مطابق ٹریلرکے الٹنے کی فی الحال وجہ معلوم نہیں ہو سکی جبکہ ڈرائیور شدیدزخمی نہیں ہوا اور اسکے مزید چیک اپ کے لیے ہسپتال روانہ کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں