ناروے۔ اسلام آباد راولپنڈی ویلفئیر سوسائٹی ناروے کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی پروقار تقریب کا انعقاد فیس بک ٹویٹر واٹس ایپ تقریبات, خبریں اپریل 18, 2015April 18, 2015 0 تبصرے 95 مناظر اوسلو(پ ر) یوم پاکستان کے سلسلے میں اسلام آباد راولپنڈی ویلفئیر سوسائٹی ناروے 1991 سے ہر سال ایک عظیم الشان تقریب منعقد کرتی آ رہی ہے اور اس سال بھی سوسائٹی نے اوسلو میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیاجس میں ہر طبقہ فکر اور معاشرے کے تمام شعبوں سے خواتین و حضرات نے شرکت کر کے تقریب کی رونق کو چار چاند لگا دئیے۔پروگرام کی تقریب کے مہمان خصوصی ناروے میںپاکستانی سفیر چوہدری عبدالحمید وڑائچ تھے اور تقریب کی صدارت سوسائٹی کے صدرمرزا انور بیگ نے کی۔۔ پروگرام کا آغازسوسائٹی کے نہایت معزز ممبر اور معروف دینی سکالر علامہ افتخا ر احمد چشتی نے تلاوت کلام پاک سے کیااور نعت رسول مقبولۖ مختار قادری نے پیش کی۔پروگرام میں بچوںنے بھی حصہ لیا ۔جن میں چوہدری محمد حسنین سرور نے نارویجن زبان میں اور عائشہ حسین نے اردو زبان میں تحریک پاکستان کو تاریخ کے آئینے میں بیان کیا ، وانیہ شیخ نے ملی نغمہ پیش کیا اور حماد حسین قادر نے نعت رسول مقبول ۖ پیش کی۔سوسائٹی کے جنرل سیکریڑی عقیل قادر نے سوسائٹی کا تعارف ،یوم پاکستان اور دو قومی نظریہ تاریخ کی نظر میں کے موضوع پر جامع گفتگو کی۔ یوم پاکستان کی تقریب سے مفتی محمد زبیر تبسم، لیبر پارٹی کے معروف رہنما خالد محمود ، منور مسعود، جان بولئیر، ڈاکٹر مدس گلبرٹ اور سفیر پاکستان چوہدری عبدالحمید وڑائچ نے پاکستان کا مطلب کیا کے موضوع پر خطاب کیا اور سوسائٹی کو خوبصورت بزم سجانے پر مبارکباد پیش کی۔ پروگرام کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان عبد الحمید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں آج کے پروگرام میں آپکا جمع ہونا اس بات کی واضح دلیل ہے کہ آپ کو پاکستان سے کتنی محبت ہے، انہوں نے کہا کہ یہ محبت آپ اپنی نسلوئوں میں بھی منتقل کریں تاکہ وہ بھی پاکستان سے ایسے ہی محبت کریں اور وہ بھی ایسے ہی پاکستان کے تاریخی دن منائیں جس طرح آپ جوش و خروش سے مناتے ہیں انہوں نے اس موقع پر بچوں کی پروگرام میں زبردست پُرفارمنس کو دیکھتے ہوئے انکے لیے ایمبئیسی کی طرف سے 7 ہزار کرائون تحفے میں دینے کا اعلان کیا۔ سوسائٹی کی خدمات کے صلے میں حافظ محمد تنویر کو ایوارڈ دیا گیا جبکہ ایوارڈ خدمات برائے تارکین وطن ناروے کے معروف ڈاکٹر مدس گلبرٹ کو غزہ میں اپنی پیشہ وارانہ خدمات کے صلے میں دیا گیا۔ سوسائٹی کے انفارمیشن سیکریڑی چوہدری اسماعیل سرور، سابق فنانس سیکریڑی راجہ غالب حسین، محمد وقاص، اوسلو ٹی وی کے چیئرمین ارشد وحید چودھری کو بہترین کارکردگی پر پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے۔سوسائٹی کے صدر مرزا انور بیگ نے تمام شرکاء اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کی۔پروگرام کی نقابت کے فرائض سوسائٹی کے جنر ل سیکریڑی عقیل قادرنے ادا کیے۔ Post Views: 121