نارویجن وزیر خارجہ برینڈے کی افغانستان میں خواتین کی کانفرنس میں شرکت

افغانستان اس وقت دنیا میں خواتین کے لیے سب سے ذیادہ خطرناک ملک قرار دیا جاتا ہے۔جبکہ یہاں عورتوں پرتشدد کے لیے کوئی سزا نہیں دی جاتی۔
نارویجن وزیر خارجہ بورگے برینڈے B248rge Brende نے اس ملک میں کابل میں خواتین کے لیے کانفرنس کے انعقاد کو بہت سراہا۔افغانستان میں عورتوں کو ان کے حقوق دلوانے کے لیے مزید کام کی ضرورت ہے۔انہوں نے اس بات کو سراہا کہ سن دو ہزار ایک میں پرائمری اسکول میں طالبات کی تعداد نہ ہونے کے برابر تھی ۔جبکہ اب وہاں تین اعشاریہ تین ملین لڑکیاں پرائمری سطح پر تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔
کابل کانفرنس میں برینڈے کی شرکت کو ہفتہ کی صبح تک حفاظتی نقطہ نظر سے راز میں رکھا گیا۔اس کانفرنس میں برینڈے کی شرکت ناروے افغانستان اور امریکہ کا مشترکہ لائحہ عمل کا نتیجہ ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں