نارویجن میں روسی زبان کی خبروں کا اختتام

روسی حکومت کی جانب سے بنائی گئی نارویجن زبان کی ویب سائٹ اسپوٹنک کو بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔اس کے بجائے اب انگلش زبان میں خبریں شائع کی جائیں گی۔اب اس کی جگہ روسی زبان کی کی متبادل انگلش ویب سائٹ سروس شائع کی جائے گی۔
روسی انفارمیشن ایجنسی اسپوٹنک Sputnik لانچ ہونے کے چھ ماہ بعد ہی بند کرنا پڑی۔ The Independent Barents Observer کے مطابق اس کی وجہ اس نیوز ایجنسی کے خلاف کیا جانے والا پروپیگنڈہ ہے۔اس ویب سائٹ پر نارویجن سویڈش اور ڈینش زبانوں میں خبریں شائع کی جاتی تھیں۔یہ سائٹ ماہ اپریل میں بند کی جائے گی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں