نارویجن محکمہء دفاع میں آفیسر کشتیوں کی ناجائز فروخت میں ملوث

قومی محکمہء تحفظ کے آفیسر بیورن Bj248rn Stavrum کو پرانی کشتیاں ناجائز طور پر فروخت کرنے کے الزام میں سزا سنائی گئی ہے۔عدالت نے محکمہء دفاع کے آفیسر کو غیر قانونی طور پر جنگجوؤں کو نو ملین کراؤن مالیت کے عوض کشتیاں فروخت کرنے پر جیل کی سزا سنائی ہے۔ نارویجن اخبار داگ بلادے کے مطابق محکمہ نے ملزم کو چار سال اور آٹھ ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔جبکہ ستاو بیورن نے کشتیوں سے سامان چوری کرنے کا بھی اقبال جرم کیا ہے۔عدالت نے بیورن استاو روم کو چار اعشاریہ ایک ملین کراؤن کی رقم کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں