نارویجن سرحدی کنٹرول پر مزید سختی

نارویجن وزیر انصاف آنندسن کا کہنا ہے کہ ناروے کے لیے یہ ایک بڑا چیلنج ہے کہ ناروے میں نقل مکانی کرنے والے مہاجرین اپنی شناخت کروائے بغیر ملک کے مختلف حصوں میں بھیج دیے جائیں۔ناروے میں آنے والے مہاجرین کی تعداد میں اضافہ کے باعث وزارت انصاف نے پولیس کو ناروے کی سرحد پر آنے والے افرادکے سلسلے میں ہدائیت کی ہے کہ پناہ گزینوں کی شناخت میں مزید سختی سے کام لیا جائے۔
بریسلز کے دورے کے دوران وزیر انصاف آنندسن نے کہا ک ناروے میں میں مزید مہاجرین کی آمد متوقع ہے جبکہ اس ہفتے ایک ہزار دو سو بیالیس 1242 مہاجر ناروے آئے جو کہ پچھلے ہفتے سے چار سو پچاس ذیادہ ہیں۔سرحدی کنٹرول کا مقصد ناروے آنے والے مہاجرین کی شناخت کرنا اور ان کے ماضی کے بارے میں جاننا ہے تاکہ ملک میں غیر قانونی امیگریشن اورجرائم کی روک تھام کی جا سکے۔
نیشنل پولیس کا محکمہ اس بات کی نشاندہی کرے گا کہ کس جگہ پر سرحدی کنٹرول کیا جائے۔محکمہء انصاف اور سیکورٹی پولیس اس معاملے میں مل کرکام کررہے ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں