نارویجن جنگل کے دروازے جرمنی میں بند

جرمنی میں واقع نارویجن پیپر کمپنی کے بورڈ نے کمپنی کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس فیصلے سے کمپنی میں کام کرنے والے دو سو اکانوے کارکنوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔کاغذ بنانے کی فیکٹری میں سالانہ دو لاکھ پچاس ہزار ٹن 205,000 tons لائٹ ویٹ پیپربنانے کی پروڈکشن تھی جبکہ اس سال والسم کمپنی کے کھاتوں میں نقصان نظر آ رہا تھا ۔جو کہ ماہانہ ایک ملین کرائون تھا ۔کمپنی کے سی او کا کہنا ہے کہ قیمتوں کے عدم توازن کی وجہ سے کمپنی میں کام کرنا مشکل ہے جبکہ انرجی اورورک فورس کے شعبوں میں کئی ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔
ماہ دسمبر میں فیکٹری کی دو مشینیں بند ہو گئی تھیں۔ا سکے بعد کارکنوں نے باقی مشینوں پر بہت ذیادہ محنت کی لیکن حالات نہ بدل سکے۔سی او نے مزید کہا کہ کارکنوں کی محنت کے باوجود مارکیٹ میں مہنگے داموں پیپر بیچنے کی وجہ سے کمپنی کو خسارہ ہوا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں