نارویجن اساتذہ کی جانب سے جلد ویکسئین لگانے کا مطالبہ

نارویجن اساتذہ کی تنظیموں نے وبائی مرض کے نئے احکامات کے پیش نظر نصاب میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ جلد ویکسئین لگوانے کا مطالبہ کیا ہے۔اساتذہ تنظیم کے ایک گروپ نے نارویجن روزنامہ کیمپ کلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نارویجن حکومت کے حالیہ اعلان اور جزوی لاک ڈاؤن کا مطلب ہے کہ اب چوں کو مزید گھروں سے پڑھائی کرنا ہو گی۔یہ طرز تعلیم تعلیم میں استذہ کے لیے ذیادہ محنت اور احترام کا تقاضا کرتا ہے۔لہٰذا اساتذہ کو ویکسئین لگانے کے لیے فوقیت دینی چاہیے۔
نارویجن وزیر تعلیم گوری میلبی نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ اب اسکولوں کو وبائی مرض کے ہر خطرے سے نبٹنے کے لیے اقدامت کی ضرورت نہیں۔ کیانکہ حکومت کو سرکاری محکمہء صحت کی جانب سے جو ہدایات ملی ہیں ان پر جلد از جلد عملدر آمد کیا جائے گا۔
ٹرونڈائم کی نیشنل ٹیچرز ایسو ایشن، برگن کی ایسو ایشن اور مغربی ناروے کی استذہ تنظیموں نے انہیں جلد از جلد ویکسئین لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں