میں سارے پناہ گزینوں کو واپس شام بھیج دوں گا

امریکہ کے صدارتی امیدوار اور سیاستدان کا کہنا ہے بر سر اقتدار آنے کے بعد وہ تمام شامی پناہ گزینوں کو امریکہ سے نکال باہر کرے گا۔ریپبلک امید وار ڈونلڈ Donald Trump کو اپنے اس وعدے کو پورا کرنے کے لیے پہلے انتخابات کو جیتنا ہو گا۔ٹرمپ نے یہ بیان نیو ہیمسفائرNew Hampshire میں ایک میٹنگ کے دوران دیا۔اس نے اس سے پہلے میکسیکن لوگوں کو مجرم قرار دیا اور اب پناہ گزینوں کے بارے میں یہ بیان دیا۔اس وجہ سے لوگ اس سے ناراض ہو گئے۔
ٹرمپ نے یہ بیان ان شامی پناہ گزینوں کے بارے میں دیا جو کہ امریکہ میں پناہ حاصل کرنے کے لیے درخواستیں دے رہے ہیں۔اس کا کہنا ہے کہ امریکہ کے پاس انہیں پناہ دینے کی استطاعت نہیں ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں