موٹروے پر پولیس نے گاڑی کو روکا تو پتہ لگا آدمی اپنی بیوی کو گاڑی کی ڈگی میں ڈال کر لے جارہا تھا، کورونا وائرس لاک ڈاﺅن کے دوران ایسی خبر آگئی کہ آپ کو بھی ہنسی آجائے

موٹروے پر پولیس نے گاڑی کو روکا تو پتہ لگا آدمی اپنی بیوی کو گاڑی کی ڈگی میں ڈال کر لے جارہا تھا، کورونا وائرس لاک ڈاﺅن کے دوران ایسی خبر آگئی کہ آپ کو بھی ہنسی آجائے

دیگر ممالک کی طرح برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاﺅن ہے اور لوگ غیرضروری طور پر سفر نہیں کر سکتے۔ ایسے میں ایک برطانوی شہری نے کچھ ایسے انداز میں لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کر ڈالی کہ سن کر ہنسی آ جائے۔ ویب سائٹ cheshire-live.co.uk کے مطابق اس آدمی نے اپنی بیوی کو گاڑی کی ڈگی میں ڈالا اور خود ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ کر سفر پر چل پڑا۔ ایم 6موٹروے پر اسے پولیس والوں نے روکا اور گاڑی کی تلاشی لی تو ڈگی سے اس کی اہلیہ برآمد ہو گئی۔

پولیس نے جب اس شخص سے سفر کی وجہ پوچھی تو اس نے بتایا کہ ”ہم نے ای بے سے 15پاﺅنڈ میں ونڈوخریدی ہے اور وہ لینے جا رہے ہیں۔“ رپورٹ کے مطابق یہ شخص برطانوی شہر سیلفرڈ سے کووینٹری جا رہا تھا، جہاں سے اسے ونڈو لینی تھی۔ پولیس کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس شخص کو قانون کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ کیا گیا اور چھوڑ دیا گیا۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1ہزار 228ہو گئی ہے جبکہ اب تک 209اموات ہو چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں