ناروے میں اٹھارہ اگست سے موسم گرماء کی تعطیلات ختم ہو گئی ہیں مگر اساتذہ کی ہڑتال ابھی تک جاری ہے۔اس طرح نیا تعلیمی سال شروع ہونے پر پانچ ہزار پانچ سو اساتذہ ایک سوتیس سیکنڈری اسکولوںمیں ہڑتال پر ہیں۔ہڑتال جاری ریکھنے کا فیصلہ مزکرات میں ناکامی کے بعد کیا گیا ۔تاہم پرائمری اسکولوں پر ہرتال سے کوئی فرق نہیں پڑا۔
ٹیچرز یونین نے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں مزید دوہزار اساتذہ کو ہڑتال کی کال دی ہے۔
اساتذہ کی ہڑتال کا مسلہء اس وقت سامنے آیا جب موسم گرماء کی چھٹیوں سے پہلے اساتذہ کے لیے نئے قوانین وضع کیے گئے۔تاہم اوسلو کے صوبے میں اساتذہ اور محکمہء تعلیم کے درمیان پہلے ہی معاہدہ ہو چکا ہے۔