موبائل نہ رکھنے والی ماں چاہیے

.
سوچنے پر مجبور کرنے والا واقعہ۔۔۔

پانچویں جماعت کے طلباء سے بات کرنے کے بعد، استاد نے انہیں ایک مضمون لکھنے کو کہا کہ “انہیں کیسی ماں پسند ہے؟”

سب نے اپنی ماں کی کتنی تعریف کی، اور اس پر مضمون لکھا۔ لیکن ایک بچے نے مضمون کے عنوان میں لکھا:
“آف لائن ماں”

– مجھے “ماں” چاہیے، لیکن مجھے آف لائن چاہیے۔

– مجھے اَن پڑھ ماں چاہیے، جو “موبائل” استعمال نہ کرتی ہو، لیکن جو میرے ساتھ کہیں بھی جانے کے لیے تیار اور پُرجوش ہو.

– مجھے ایسی ماں چاہیے جو بچے کی طرح مجھے گود میں سر رکھ کر سلائے۔

– مجھے “ماں” چاہیے، لیکن “آف لائن”۔

– اس کے پاس “میرے اور میرے پاپا کے لیے” موبائل” سے زیادہ وقت ہونا چاہیے۔

– آف لائن “ماں” ہوگی تو پاپا سے جھگڑا نہیں ہوگا۔

– جب میں شام کو سونے جاؤں گا، تو وہ مجھے ویڈیو گیم کھیلنے کے بجائے ایک کہانی سنائے گی اور سلائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں