ممبئی میں‌رحم کی اپیل مسترد کرنے کے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم

۱۵ ؍دسمبر ۲۰۲۵
پریس ریلیز

ممبئی: جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر کے امیر مولانا الیاس خان فلاحی نے روی گھومارے کی جانب سے داخل کی گئی رحم کی درخواست کو مسترد کرنے کا خیرمقدم کیا ہے، روی گھومارے کو ۲۰۱۲ میں جالنہ میں دو سالہ بچی کے اغوا، عصمت دری اور قتل کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔ امیر حلقہ نے کہا کہ اس فیصلے سے متاثرہ خاندان کو طویل انتظار کے بعد راحت ملی ہے اور نظام عدل پر اعتماد بحال ہوا ہے۔
مولانا الیاس خان فلاحی نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا،’’صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی جانب سے رحم کی درخواست مسترد کرنا اس اصول کی توثیق کرتا ہے کہ بچوں کے خلاف انتہائی وحشیانہ جرائم اعلیٰ ترین سطح پر جوابدہی کا تقاضا کرتے ہیں۔ اگرچہ انصاف ایک طویل عمل کے بعد آیا ہے، لیکن بالآخر غالب آ گیا ہے‘‘۔
جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر کے امیر مولانا فلاحی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 2019 میں جرم کی نوعیت کو بغور جانچنے اور اسے نادر سے نادر ترزمرے میں قرار دینے کے بعد پہلے ہی سزائے موت کو برقرار رکھا تھا۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ اس عمل نے معاشرے کے ضمیر کو ہلا کر رکھ دیا تھا اور اس میں ایک معصوم بچی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا تھا۔
مولانا فلاحی نے متاثرہ کے والدین کے ساتھ بھی یکجہتی کا اظہار کیا، جنہوں نے قانونی کارروائی کیلئے طویل و صبر آزما کئی سال گزارے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر حکام سے مطالبہ کرتی ہے کہ قانون کے مطابق اس سزا پر مزید تاخیر کیے بغیر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

جاری کردہ:
ارشد شیخ۔سکریٹری، میڈیا ڈپارٹمنٹ، جماعت اسلامی ہند، مہاراشٹر
پتہ: دار الفیض، ساتویں منزل، اقبال کملی جنکشن، 4 سانکلی اسٹریٹ، مدن پورہ، بائیکلہ ویسٹ، ممبئی 400008
ای میل: mediacell@jihmaharashtra.org موبائل: 9717424918

اپنا تبصرہ لکھیں