معروف ٹی وی اینکر کی بر طرفی

مشہور چینل بی بی سی کے پروگرام اینکر یرمی کلار کسن کو ادارے کی جانب سے برطرفی کا پیغام موصول ہوا ہے۔مذکورہ اینکر گاڑیوں کے بارے میں ایک پروگرام ٹاپ گئیر پیش کرتے تھے۔ جس میں کئی ہزار گاڑیاں فروخت ہو چکی ہیں۔
ٹی وی پروگرام ٹاپ گئیر کے اینکر یرمی کلارکسن Jeremy Clarksonکے پروگرام کے دنیا بھر میں ساڑھے تین ملین کے لگ بھگ ناظرین موجود ہیں۔ یرمی کلارکسن نا ظرین Jeremy Clarkson میں تو بہت پسند کیے جاتے تھے لیکن ان کے آفیسر انہیں پسند نہیں کرتے تھے۔یرمی نے انہیں گالیاں دیں اور پروگرام پروڈیوسر سے بھی ان کے تعلقات خوشگوار نہیں تھے۔اسی طرح کی مختلف وجوہات کی بناء پر انہیں ملازمت سے برطرف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس اطلاع کی تصدیق اخبار ڈیلی ٹیلیگراف نے کی ہے۔
کلارکسن کو ملازمت سے دس مارچ کو جبری رخصت دے دی گئی۔اس کی وجہ ایک لڑائی بنی جس میں کلارکسن نے پرو گرام پروڈیوسر کی پٹائی کر دی تھی۔اس کی وجہ ہوٹل میں کم کھانا سرو کرنا تھی۔جبکہ ٹی وی ناظرین کلارکسن کی برطرفی سے متفق نہیں ہیں اور ایک ملین افراد نے ایک یاد داشت پر دستخط کیے ہیں ۔جس میں کلارکسن کی ملازمت پر بحالی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
جبکہ بی بی سی اس پروگرام کے لیے نیا اینکر تلاش کر رہی ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں