مسینجر اسپیس کرافٹ‎

وسیم ساحل
ناسا کی مسینجر اسپیس کرافٹ(خلائی جہاز) عطارد کی سطح پر گر پڑا جس کے ساتھ ہی اس کا گیارہ سالہ تاریخی مشن ختم ہوگیا جس میں اس نے قابل قدر اعداد و شمار اور سیارہ کے ہزاروں تصاویر فراہم کیے تھے۔ مشن کنٹرولرس جانسن ہاپکنس یونیورسٹی اپلائیڈ فزکس لیبارٹری( اے پی ایل) مری لینڈ نے توثیق کردی ہے کہ عطارد کی سطح خلائی ماحول جیوکیمسٹری اور(اپجنگ) خلائی جہاز عطارد کی سطح پر گر پڑا جیسا کہ جمعرات کو پیش گوئی کی گئی تھی میسنجر کو3اگست2004میں روانہ کیا گیاتھا اور اس نے18مارچ2011سے عطارد کے مدار پر گردش کا آغاز کردیا تھا۔ خلائی جہاز نے اپنے ابتدائی سائنس کے مقاصد کو مارچ2012ء تک مکمل کرلیا۔
اپنا تبصرہ لکھیں