مسجد حرام کے بعد مسجد نبوی ﷺ میں بھی خواتین سیکیورٹی اہلکار تعینات

مسجد حرام کے بعد مسجد نبوی ﷺ میں بھی خواتین سیکیورٹی اہلکار تعینات

سعودی عرب کی حکومت نے مسجد حرام کے بعد مسجد نبوی ﷺ میں بھی خواتین پولیس اہلکار تعینات کردیں۔

تاریخ میں پہلی بار خواتین اہلکاروں کو مسجد نبوی ﷺ میں سیکیورٹی پر تعینات کیا گیا ہے۔ ان خواتین کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے تحت مسجد نبوی ﷺ میں تعینات کیا گیا ہے۔

خواتین اہلکاروں کی تعیناتی کا مقصد کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانا اور زائرین کو رہنمائی فراہم کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں