مسافر نے فلائٹ لینے کے لیے فائر بریگیڈ کا الارم بجا دیا

استوانگر کے سولا ائیر پورٹ پرایک تاخیرسے پہنچنے والے مسافر نے آگ لگنے کی صورت میں خطرے کا الارم بجا دیا۔اس واقعہ کے کئی عینی شاہد ہیں جنہوں نے اسے الارم بجاتے ہوئے دیکھا۔پولیس انکوائری کے لیے اسے پولیس اسٹیشن لے گئی۔مسافر کا تعلق پولینڈ سے تھا۔پولیس کے علم میں آج یہ واقعہ آٹھ بج کر چالیس منٹ پر آیا۔
پولیس نے ٹویٹر کے پیغام میں لکھا ہے کہ آگ لگنے کی صورت میں بجنے والے الارم کی وجہ سے آگ بجھانے والا عملہ فوری طور پر حرکت میں آ گیا اور ائیر پورٹ کی عمارت دس منٹ کے اندر اندر خالی کروا لی گئی لیکن اس کے بعد حقیقت معلوم ہونے پر صورتحال پر قابو پا لیا گیا۔اس وجہ سے کوئی پرواز لیٹ نہیں ہوئی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں