محکمہء روزگار کی شکایات میں اضافہ

سال دو ہزار پندرہ میں ناروے کے محکمہء روزگار کے بارے میں انچ ہزار ایک سو انسٹھ شکایات درج کروائی گئی تھیں جبکہ ایک سال بعد ان شکایات میں دوگنا اضافہ ہو گیا۔مقامی اخبار کلاس کیمپ کے مطابق اگر محکمہء روزگار کے بارے میں اسی رفتار سے شکایات موصول ہوتی رہیں تو سال دو ہزار سترہ میں تیرہ ہزار کے لگ بھگ شکایات موصول ہونے کی توقع ہے۔ناروے کی اسپیشل معذوروں کی تظیم (Norways146s Disability Unionکے سربراہ آرنے کا کاہنا ہے محکمہء کے بارے میں بڑہتی ہوئی شکایات خطرے کی گھنٹی ہے۔

شکایات کے بارے میں محکمہ نے تجزیہ کرتے ہوئے بتایا کہ چالیس فیصدشکایات ٹائم مینیجمنٹ جبکہ چھتیس فیصدشکایات رہنمائی کرنے والوں کے متعلق جبکہ باقی شکایاات ملازمین کے رویے کے بارے میں ہیں۔محکمہء روزگار کے سربراہ شیل ہگ وک Kjell Hugvik نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ محکمہء کے خلاف شکایات میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن یہ ضروری ہے کہ کلائنٹس شکایات درج کروائیں تاکہ بہتری لائی جا سکے۔
محکمہء روزگار نے ٹویٹر میں ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں صارفین کی بہتر سروس کے لیے اپنے ڈیجیٹل نظام میں بہتری لانا پڑے گی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں