ماں پر بچے قید کرنے کا الزام

سویڈن میں ایک انسٹھ سالہ عورت نے اپنی ہی بیٹیوں کو گھر میں قید کرنے کا الزام ہے۔اس عورت کی دو بیٹیاں بیس برس کی جبکہ ایک بیٹی تیس برس کی ہے۔انسٹھ سالہ عورت کی ماں کا کہناہے کہ اس نے کچھ غلط نہیں کیا۔بلکہ یہ لوگ اپنے باپ سے چھپتے پھر رہے تھے جس سے یہ ملنا نہیں چاہتے تھے۔سویڈش اخبار آفتن کے مطابق جب پولیس نے انسٹھ سالہ عورت سے درخواست کی کہ وہ اپنے آپ کو حوالات کے حوالے کر دے تاکہ اس کیس کی تفتش کی جا سکے۔اس عورت نے حوالات میں آنے سے انکار کردیا اور کہا کہ اس نے اپنی بیٹیوں کو قید نہیں کیا۔
جبکہ تفصیلات کے مطابق یہ خاندان کئی مرتبہ اپنی رہائش تبدیل کر چکا ہے۔یہ سلسلہ سن دو ہزار سے جاری ہے۔اس دوران بچیوں کو اسکول کی تعلیم پانچ سال سے ذیادہ نہیں دی گئی۔اس طرح وہ تعلیم سے بھی محروم رہیں۔مقامی اخبار ایکسپریس کے مطابق گھر میں قید کرنے کی شکائیت اس عورت کی بیٹیوں نے خود پولیس کو فون پر لگائی تھی۔حقیقت معلوم کرنے کے لیے سویڈش کائونٹی اورے میں تفتیش کی جا رہی ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں