لورن اسکوگ ویک اینڈ اسکول اپنے اعلیٰ تعلیمی معیار میں ایک سند رکھتا ہے۔ہفتہ وار اسکول کے اساتذہ طلباء پر بھرپور محنت اور توجہ دیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ایک ایسے ملک میں جہاں اسکولوں کی تعلیم نارویجن زبان میں دی جاتی ہے وہاں پاکستانی پس منظر رکھنے والے طلباء اپنی مادری زبان اردو کی نہ صرف تعلیم حاصل کرتے ہیں بلکہ مختلف
موضو عات پر اپنے خیالات کا اظہار زبانی اور تحریری طور پر اردو زبان میں کرتے ہیں۔
نیچے جماعت پنجم کے طلباء نے اپنے پسندیدہ ممالک کے بارے میں مختلف پیرا گراف لکھے ہیں جو ان کی مہارت اور اردو زبان کا بہترین ثبوت ہے۔
طالبعلم نمبر 1۔
پسندیدہ ملک شمالی کور یا اور مالدیپ
مجھے شمالی کوریا کا کھانا پسند ہے۔مجھے شمالی کوریا کی ٹیکنالوجی پسند ہے۔مجھے کورین کریم پسند ہے
مالدیپ میں بہت سے جزیرے ہیں۔مالدیپ بہت سیاح جاتے ہیں۔ میں وہاں سیر کرنے جائوں گی۔
طالبعلم نمبر 2۔
پسندیدہ ممالک
جاپان اور جرمنی
جاپانی کپڑا مشہور ہے۔مجھے جاپانی کھانا پسند ہے۔مجھے جاپای ٹیکنالوجی پسند ہے۔
جرمن گاڑیاں مضبوط ہوتی ہیں۔میں بحری جہاز سے جرمنی کی سیر کرنے جائوں گی۔پاکستان کے قومی شاعر نے جرمنی سے تعلیم حاصل کی۔
طالبعلم نمبر 3
پسندیدہ ملک ترکی
ترکش ریستوران مجھے پسند ہیں۔ترکی خوبصورت مسجدوں کا ملک ہے۔میں وہاں چھٹیوں میں سیر کرنے جائوں گی۔
ترکی کا دارلحکومت استمبول ہے۔
میں وہاں جائوں گی.
طالبعلم نمبر 4
پسندیدہ ممالک جاپان اور چین
مجھے جاپانی کھلونے پسند ہیں۔ میں جاپان جائوں گا۔جاپانی گاڑی چلائوں گا۔جاپانی کھلونے خریدوں گا۔
چین
میں چین جائوں گا۔چین پاکستان کا دوست ملک ہے۔
ضروری اعلان
لورن اسکوگ ویک اینڈ اسکول کے ان طلباء کو اردو فلک ڈاٹ نیٹ کی جانب سے انعامی گفٹ کارڈ دیے جائیں گے جن پر وہ اردو فلک ڈاٹ نیٹ پر آن لائن بوتیک سے اپنی پسند کی چیزیں خرید سکتے ہیں۔
والدین اور قارئین سے درخواست ہے کہ وہ بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے نیچے دیے گئے کمنٹ باکس میں تبصرے لکھیں۔
اردو زبان کے فروغ کے لیے کوشاں اردو فلک ڈاٹ نیٹ

Recent Comments