ضلع جہلم بہادروں‌کی سرزمین

[16:55, 13.8.2025] Gull Bahar Bano:
حصہء اول
ضلع جہلم پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک تاریخی اور جغرافیائی لحاظ سے اہم ضلع ہے ۔جو اپنی بہادری اور قربانی کی روایات کے باعث بہادروں کی سرزمین کے لقب سے مشہور ہے۔یہ ضلع ایسے کئی سپاہیوں جانبازوں اور شہداء کی جنم بھومی ہے۔جنہوں نے ملکی دفاع اور عالمی امن کے لیے بے مثال خدمات سرانجام دیں جہلم کے نوجوان فوج پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں میں فخر سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ اس خطے کی تاریخ میں نہ صرف برصغیر کیا ازادی کے تحریک کے کردار شامل ہیں۔ بلکہ عالمی جنگجو میں بھی یہاں کے بہادر سپاہیوں کا ذکر ملتا ہے۔ جہلم کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے یونانی مورخین کے مطابق 326 قبل مسیح میں سکندر اعظم اور راجہ پورس کے درمیان مشہور جنگ
( Battle of hydaspes)
اسی علاقے میں دریائے جہلم کے کنارے لڑی گئی تھی برصغیر کی تاریخ میں یہ خطہ ہمیشہ جنگجوؤں بہادروں سپہ سالاروں اور سپاہیوں کا مرکز رہا ہے برطانوی دور میں جہلم کے سپاہی پہلی اور دوسری جنگ عظیم میں بھی شریک ہوئے تھے اور کئی اعزازات بھی حاصل کیے تھے پاکستان بننے کے بعد بھی یہ روایت برقرار رہی اور یہاں کے نوجوان پاک فوج پاک بحریہ پاک فضائیہ اور رینجرز میں خدمات سر انجام دیتے رہے ۔

8 تبصرے ”ضلع جہلم بہادروں‌کی سرزمین

  1. اس میں کوئی شک نہیں کے جہلم بہادروں کی سر زمین ہے ۔اور جہلم شہر کو فوجیوں کی شر زمین کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔میرا بھائی پاک فوج میں ہے اور اس کی ڈیوٹی جہلم ہیڈ کوارٹر میں ہوتی ہے میری طرف سے ساری قوم کو جشن آزادی مبارک ہو اللہ ہمارے وطن کی حفاظت کرے آمین

  2. اللہ پاک اس وطن کی حفاظت فرمائے اور اس وطن کو دن دگنی رات چگنی ترقی عطا فرمائے اور اس وطن کو دشمنوں کی نظروں سے محفوظ رکھے اور قدرتی آفات سے بچائے
    آمین

  3. اس میں کوئی شک نہیں کہ ضلع جہلم ایک تاریخی اور بہادر لوگوں کی سرزمین ہےــ-اس خطہ ارض کو اللہ رب العزت نے بے شمار معدنیات سے نوازا ہے- ماربل ،نمک،چائنہ مٹی ،کوئلہ،چونے کا پتھر ،جپسم اس کے علاو ہ بے شمار ذخائر ہمارا جہلم مالامال ہے- دنیا بھر میں ذائقے میں بے مثال ہمالین سالٹ میرے ضلع کی پہچان ہےـ-
    مشہور سائنس دان البیرونی نے اپنی ریسرچ کے لیے بھی اسی ضلع کا انتخاب کیا – یہاں کی عوام مہذہب ،بہادر،تعلیم یافتہ اور باشعور ہے -تحریک پاکستان کے عظیم رہنما راجہ غضنفر علی خاں کا تعلق بھی اسی ضلع کی ایک تحصیل پنڈ دادن خان سے ہےـ- لیکن
    اس کی سڑکیں اجکل خستہ حال ہیں اور کافی عرصے سے اس توجہ نہیں دی گئی –
    میری پنجاب حکومت سے گزارش ہے کہ سڑکوں کی بحالی پر جلد از جلد توجہ دے تاکہ علاقے کی ترقی میں اضافی ہو سکے-

  4. جہلم کے بہادر اپنی شجاعت، قربانی اور وطن سے محبت کے لیے مشہور ہیں۔ اس ضلع نے پاکستان کو بے شمار فوجی جوان، افسران اور قومی ہیروز دیے ہیں جنہوں نے ہر میدان میں ملک کا نام روشن کیا۔

  5. Yeh illaqa na Sirf apni khoubsurti bulky bahdrou ki Zameen bhi hei lekin haqooumat ko is par mazeed tawajha denay ki zaroorat hei yah par tourism kei liey iqdaam kiey jaey Dunia ki dousri bari namak ki kaan yah houney kei bawajooud tourism ki bhot kaami hei haqooumat aur awaam milk kar is pei bahmi tawan say kaam karey tou bhot faida uthaya ja sakhta hei Allah tallah is sarzameen ko hamesha shad o abaad rakhey Ameen soum Ameen

  6. پاکستا ن کےتمام شہربےمثال ہیں اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کی حفاظت فرمائے آمین بہت خوبصورت تحریر ہےجو جہلم کےبہادر لوگوں کی ترجمانی کرتی ہے

  7. اس میں کوئی شک نہیں کہ جہلم کا علاقہ بہت خوبصورت ہے۔لیکن افسوس کہ ہم لوگوں نے خود اس کو بہت گند ا کر رکھا ہے۔جگہ جگہ کچرے کےڈھیر لگا رکھے ہیں ۔ہمیں خود بھی اس کو صاف رکھنا چاہیے ۔اور حکومت س بھی التماس ہے کہ جلد از جلد ہماری سٹر کو ں کی بحالی کاکام مکمل کیا جائے۔

  8. ہمارا ملک پاکستان بہت خوبصورت اور معدنیات سے مالا مال ہے اس ملک کے قائم رہنے میں سب سے پہلے اللہ پاک کا خاص فضل ہےاس کے بعدپاک فوج کی بدولت ہے اللہ تعالی پاک فوج کی قدم قدم پر حفاظت فرمائے (آمین ثم آمین)🤲

اپنا تبصرہ لکھیں