صوفی بشیر احمد اویسی رحمۃ اللہ علیہ نے درو د تاج کو وظیفہ بنا کر بارگاہ مصطفےٰ ﷺ میں قربت حاصل کی ۔

نارووال( )صوفی بشیر احمد اویسی رحمۃ اللہ علیہ نے درو د تاج کو وظیفہ بنا کر بارگاہ مصطفےٰ ﷺ میں قربت حاصل کی ۔ عاشقِ رسول ﷺ کا جنت انتظار کرتی ہے ۔عشقِ رسول ﷺ کا تقاضا ہے کہ کثرتِ درو د شریف کے ساتھ ساتھ آپ ﷺ کی آل و اصحاب سے بھی محبت کی جائے ۔دنیا مومن کے لئے قید خانہ اور کافر کیلئے جنت ہے ۔بندۂ مومن ہمیشہ آخرت کی بہتری کا خواہاں ہوتا ہے ۔ نیک اولاد والدین کے لئے صدقہ جاریہ ہے ۔ ماہِ رمضان میں انتقال کرنے والا مسلمان جنتی ہوتا ہے ۔علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی اپنے والد گرامی کے لئے صدقہ جاریہ ہیں۔اللہ تعالیٰ نے ان کو ملک و بیرون ملک تحریر و تقریر سے خدمتِ اسلام کا شرف دیا ہے ۔آ ج ملت اسلامہ کے افراد اپنی اولادوں کو دنیاوی تعلیم تک محدود رکھتے ہیں جس کا نقصان ہے کہ بعد میں اُسی اولاد کو نماز جنازہ بھی نہیں آتی۔ اپنی اولادوں کو دین کا خادم بنائیں دنیا و آخرت میں نجات و کامیابی آپ کے قدم چومے گی ۔ان خیالات کا اظہار پیر محمد ظہور واصف بڈیانوی سجادہ نشین واصفی آستانہ بڈیانہ شریف، علامہ محمد ریا ض الدین صدیقی آف گوجرانوالہ،چوہدری محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ نے قائد تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی کے والد گرامی عاشق رسول صوفی بشیر احمد اویسی رحمۃ اللہ علیہ کے6ویں سالانہ ختم پاک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ محفل ختم پاک کی سرپرستی معروف مذہبی سکالر علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال نے فرمائی۔ختم پاک کی محفل کی زنگرانی صاحبزادہ محمد عاصم بشیر اویسی نے کی ۔ جبکہ مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ ضلع نارووال کے جنرل سیکرٹریی ڈاکٹر عبد الحق انصاری، صدر حافظ عبد الرحمن ٹرسٹ کے محمد رضوان انور ،حاجی نذیر احمد ،صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب ملک عبد الرؤف ،سینئر صحافی محمد عثمان مغل ،مرکزی انجمن شہریاں نارووال کے خواجہ محمد عبد الوحید بٹ ،محمد محسن اویسی مہمانان خصوصی تھے۔اس موقعہ پر صوفی بشیر احمد اویسی رحمۃ اللہ علیہ کیلئے سینکڑوں قرآن پاک اور لاکھوں وظائف ایصال ثواب کئے گئے ۔ اس موقعہ پر حافظ محمد عرفان اسلام اویسی ، محمد محسن اویسی، قاری محمد ادریس اویسی،ماسٹر فضل حسین، حافظ محمد وقاص اویسی،محمد رضوان بٹ،صاحبزادہ علی احمد اویسی اور دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے ۔اس موقعہ پر معروف مذہبی سکالر مصنف کتب کثیرہ مفسر قرآن حضرت علامہ پیر فیض احمد اویسی محدث بہاولپوری رحمۃ اللہ علیہ کیلئے مغفرت و بلندی درجات کیلئے دعا کی گئی ۔ صوفی بشیر احمد اویسی رحمۃ اللہ علیہ اور حضرت علامہ فیض احمد اویسی رحمۃ اللہ علیہ کے ایصال ثواب کیلئے امیر ملت سنٹر برمنگھم سٹی یوکے میں بھی پیر سید منور حسین شاہ جماعتی سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت امیر ملت علی پور سیداں شریف نے دعا فرمائی اور حضرت علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی کیلئے دین کی خدمت و ترقی و کابیابی کیلئے دعا کی گئی۔
اپنا تبصرہ لکھیں