شوہر زیادہ پریشان کرتے ہیں یا بچے, سروے میں ہزاروں امریکی خواتین نے کیا جواب دیا؟ جان کر آپ کے تمام اندازے غلط ہوجائیں گے

شوہر زیادہ پریشان کرتے ہیں یا بچے, سروے میں ہزاروں امریکی خواتین نے کیا جواب دیا؟ جان کر آپ کے تمام اندازے غلط ہوجائیں گے

امریکا میں ہزاروںخواتین سے انوکھا سوال کیا گیا کہ گھر میں انہیں بچے زیادہ پریشان کرتے ہیں یاشوہر جس پر خواتین کی بڑی تعداد نے کہا کہ بچوں کے مقابلے میں شوہر زیادہ توجہ مانگتے ہیں۔ کئی خواتین شوہروں کو اپنا اضافی بچہ سمجھتی ہیں۔ مرد گھریلو مدد کے بدلے تعریف کے الفاظ سننا چاہتے ہیں۔ کئی خواتین کے مطابق شادی نبھانا ماں بننے سے زیادہ مشکل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وائس آف امریکانے ایک انوکھی سروے رپورٹ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ سات ہزار خواتین سے پوچھا گیا کہ انہیں گھر میں زیادہ پریشان کون کرتا ہے ان کے بچے یا پھر شوہر؟ جس پر46 فیصد خواتین کا کہناتھا کہ انہیں شوہر زیادہ پریشان کرتے ہیں۔

خواتین کا کہناہے کہ شوہر بچوں کے مقابلے میں زیادہ توجہ مانگتے ہیں ،کئی خواتین تو شوہر کو اپنا اضافی بچہ بھی قراردیتی رہیں۔ان خواتین کے بقول خواتین پر کام کاج کا بوجھ زیادہ ہوتا ہے جبکہ مرد ذمہ داریاں بانٹنے کے بجائے مدد کرتے ہیں۔ اور گھریلو کام کے بدلے وہ تعریفی کلمات بھی سننا چاہتے ہیں۔ ان خواتین کا کہنا ہے کہ شادی نبھانا ماں بننے سے زیادہ مشکل ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں