شمالی کرہء ارض پر دنیا کی کم عمر نارویجن مہم جو ٹیم

چار ٹین ایجرز پر مشتمل ایک نارویجن ٹیم شمالی رہء ارض پر اس ہفتہ اسکیٹنگ کی غرض سے جا ئے گی۔اس مہم کی ڈا کومنٹری فلم این آر کے ٹی وی چینل پر براہ راست نشر کی جاے گی۔یہ نشریات نینسن کی وراثت نامی پروگرام کا حصہ ہوں گی جو کہ نارویجن کوہ پیماء فری شوف نینسنFridtjof Nansen کے بارے میں ہے۔
یہاں درجہ حرارت منفی اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈہو گا۔گروپ کے اراکین کء ی ہفتے سے اس مہم کی تیاری کر رہے تھے اور کئی روز گھرسے باہر ٹینٹ میں گزارنے کی پریکٹس کرتے رہے۔یہ اب تک شمالی کرہء ارض میں جانے والا سب سے کم عمرگروپ ہو گا۔
یہ نارویجن مہم جو کہ بورگے اوسلینڈBørge Ousland کی سربراہی میں سرکی جا رہی ہے کو انانوے 89 ڈگری کے زاویہ پر کراہء ارض کے مرکز سے ایک سو دس کلومیٹرکے فاصلے پرفضاء میں اتارا جائے گا۔
تیرہ سال ک کم عمر مہم جوئوں کی یہ ٹیم اس کرہ میں آٹھ روز نا ہموارراستوں پرگزارے گی۔اس دوران دنیا کی یہ کم عمر ترین مہم جو ٹیم اپنے پیش رو نینسن کے نقش قدم پہ چلتے ہوئے کئی سائنسی تجربات بھی کرے گی۔
این آر کے پراجیکٹ لیڈر Håvard Gulldahl. ہو وارڈگل دال کے مطابق اس مہم کا مقصدنارویجن نو جوانوں میں ناروے کی آب و ہوا،ماحول اور آرکٹک کے کرہء ارض کی انفرادیت کو اجاگر کرنا ہے۔
NRK/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں