شمالی تھرومس میں ای سکس موٹروے لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے بلاک

اتوار کی صبح شمالی تھرومس میں نور رائسے Nordreisa میں واقعہ Sorkjosen کے علاقے میں جو ساحل کے کنارے واقع ہے ای سکس موٹر وے پر کئی بڑے پتھروں کے لینڈ سلائیڈ کے نتیجے میں ایک کلومیٹر تک کی سڑک بلاک ہو گئی۔مقامی پولیس کے مطابق اس علاقے میںلینڈ سلائیڈ کی وجہ سے تین گھروں کو خالی کروا لیا ہے۔پولیس کو لینڈ سلائیڈ کے بارے میں پہلی اطلاع رات پونے تین بجے موصول ہوئی۔تین گھنٹے کے بعد علاقے سے تین گھروں اور تین افراد کا انخلاء کر لیا گیا۔اس کے بعد بھی مزید گھر خالی کروائے گئے۔
آپریشن آفیسر Gaute Hoff گائوتے ہوف کے مطابق ایک کلومیٹر تک کا علاقہ جزوی طورپر تباہ ہو گیا ہے اور موٹر وے ای سکس کا کافی حصہ چٹانی پتھروں اور تودوں میں دب گیاہے جس کی وجہ سے سڑک نا قابل استعمال ہو گئی ہے ۔لہٰذا پولیس نے مقامی ٹریفک کو متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی ہے ۔ متبادل سڑک ای ایٹ فن لینڈ E_8 Finn land بتائی گئی ہے۔
جبکہ پولیس نے شمالی ہیلی کاپٹر ریسکیو آرگنائیزیشن سے درخواست کی ہے کہ وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی معائنہ کر کے سڑک کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ لگانے کی کوشش کریں۔مقامی رپورٹ کے مطابق ای سکس اتوار کے روز نہیں کھولی جائے گی اس لیے لوگوں کو چاہیے کہ وہ متبادل سڑک استعمال کریں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں