شریف اکیڈمی (انٹرنیشنل) کینیڈا کی ماہانہ نشست

Sharif Academy

Vedlegg
شریف اکیڈمی (انٹرنیشنل) کینیڈا کی ماہانہ نشست
اکیڈمی لسانی اورعلاقائی تعصبات سے بالا ہو کر فروغِ علم و ادب کے لیے دنیا بھر میں کام کر رہی ہے (شفیق مراد)
(ڈائریکٹر میڈیا شریف اکیڈمی کے مطابق شریف اکیڈمی (انٹرنیشنل) کینیڈا کے ڈائریکٹرز کی ماہانہ نشست محترمہ امتہ المتین خان کی سر براہی میں کینیڈا کے ایک مقامی ریسٹورانٹ میں منعقد ہوئی جس میں ممبر مشاورتی کونسل علی راجپوت،ڈائریکٹر میڈیا مسٹر جس چاحل ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر رخشی بی احمد اور کوآرڈینیٹر نعیم خان اور شاہدہ طاہر نے شرکت کی ۔شفیق مرا د چیف ایگزیکٹو شریف اکیڈمی نے بزریعہ فون شرکت کی اور اکیڈمی کی کارکردگی کو بہتر کرنے کے حوالے سے مختلف امور پر روشنی ڈالی ۔شفیق مراد نے کہا کہ لسانی اور علاقائی تقسیم نے انسان کو بھی تقسیم کر دیا ہے ۔اکیڈمی ایسی تمام چیزوں سے بالا تر ہو کر ہر زبان اور ہر خطہ ارض کے لوگوں کے لییفروغ علم و ادب کا کام کرے گی ۔ہمارا امن وآشتی اور باہمی محبت کا پیغام ہے ۔اکیڈمی کا اگلا پروگرام اکیڈمی کی چھٹی سالگرہ کے حوالے سے’’ ایرن وڈ کمیونٹی ہال ‘‘میں 29مارچ 2015کو منعقد ہو گا ۔جس کے بعد مشاعرہ ہو گاْ جس میں ہر زبان سے تعلق رکھنے والے شعرا ء اپنی تخلیقات سے محفل کو رونق بخشیں گے ۔
اپنا تبصرہ لکھیں