شاہی جوڑہ پرتعئیش کشتی اور پارلیمنٹ ممبر کا اعتراض

جب سے ولی عہد شاہی جوڑے کے بارے میں یہ خبر عام ہوئی ہے کہ انہوں نے موسم سرماء میں ایک ایسی پر تعئیش کشتی میںچھٹیاں گزاریں جس کا ایک ہفتہ کا کرایہ دو ملین کرائون تھا سیاسی حلقوں کی طرف سے یہ مطالبہ زور پکڑ گیا ہے کہ اس بات کا پتہ چلایاجائے کہ اس پر تعئیش کشتی کا کرایہ کس نے ادا کیا ہے۔یہ مطالبہ لبرل پارلیمنٹ ممبر Sveinung Rotevatn سوائن انگ نے کیا جس میں کہا گیا ہے کہ شاہی خاندان کے ممبران کے گھریلو اخراجات کا گوشوارہ پیش کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات سے دلچسپی نہیں کہ شاہی خاندان کی کیا مصروفیات تھیں لیکن اصولی طور پر جب معاملہ مالیاتی امور کا ہو اس وقت ان امور کو بالکل صاف شفاف ہونا چاہیے۔تاہم شاہی محل نے یہ بتانے سے انکار کر د اہے کہ اس کشتی کا کرایہ کس نے ادا کیا تھا۔کیونکہ وہ کسی فرد کو جواب دہی نہیں کر سکتے۔
شاہی محل کی رابطہ آفیسر مریانے Marianne Hagen ہاگن نے کہا کہ شاہی محل سے ہر سال اخراجات کی ماہانہ رپورٹ پارلیمنٹ سے منظور کروائی جاتی ہے۔جب کہ شاہی جوڑے کے اخراجات ان کی تنخواہ سے پورے ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ انہیں اسکائوگم Skaugum سالانہ اضافی اخراجات پورے کرتا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں