شامی پناہ گزین اٹلی اور فرانس میں 

اٹلی کے ایئر پورٹ پر باون شامی پناہ گزینوں پر مشتمل ایک طیارے نے لینڈکیا۔یہ طیارہ اٹلی کے شہر روم کے ہوائی اڈے پر اترا۔پناہ گزینوں کو عیسائی تنظیموں نے استقبال کیا ۔
جبکہ فرانس کے ائیر پورٹ چارلس ڈیگال پر سولہ شامی پناہ گزین آئے۔ایک انسٹھ سالہ پناہ گزین نصر نے کہا کہ پچھلے پچیس برسوں میں پہلی مرتبہ اسے پر امن فضاء نصیب ہوئی ہے۔ان پناہ گزینوں کا استقبال مختلف فرانسیسی خاندانوں نے کیا تھا۔
یہ مہاجرین ایک نئے معاہدے کے ذریعے مختلفممالک میں بحفاظت پہنچائے گئے ہیں۔ان کے لیے ایک محفوظ سفر کا بندوبست معاہدے کے تحت کیا گیا ہے۔بجائے اس کے کہ یہ لوگ خود اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ہجرت کریں۔اس مقصد کے لیے فرانس نے پانچ عیسائی فلاحی تنظیموں سے رابطہ کیا تھا۔
نصر ایک شامی پناہ گزین ہے جو کہ امن کی تلاش میں لبنان ہجرت کر گیا تھا۔اب وہ اپنے دو بچوں اور بیوی کے ساتھ فرانس کے شہر پاؤ میں رہے گا۔سال دو ہزار اٹھارہ تک کل پانچ سو پناہ گزین نئی زندگی کا آغاز کریں گے۔ اب پاناہ گزینوں کے لیے عیسائی تنظیمیں رہائشی اجازت نامے حاصل کریں گی۔جبکہ انہیں مہاجرین کا ویزہ جاری کیا جائے گا۔
نارویجن خبر رساں ایجنسی کے مطابق اٹلی نے اس سال موسم بہار میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پناہ گزینوں کو بسانے کا سلسلہ شروع کیا تھا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں