سگریٹ نوشی سے بھی خطرناک جان لیوا مسئلہ

ناروے میں پہلی مرتبہ اس موضوع پر تحقیقی کی گئی ہے کہ وہ کون سی بیماریاں ہیں جن کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں؟ اب ناروے میں سن انیس سو تینتیس کے بعد سے سگریٹ نوشی میں کافی کمی واقع ہوئی ہے۔ یہ اب بڑا مسلہء نہیں رہا۔نارویجن ہیلتھ انسٹیٹیوٹ کے مطابق لوگوں میں غیر صحت مند خوراک کھانے کی وجہ سے صحت کے مسائل بڑھ رہے ہیں جو کہ بالآخر جان لیوا ثابت ہوتے ہیں۔اس لیے کہ لوگ حد سے ذیادہ کھاتے ہیں جس کے نتیجے میں وزن بڑھ جاتا ہے ۔جبکہ وہ جسمانی طور پر ذیادہ متحرک نہیں رہتے۔اس لیے ستر سال کی عمر تک پہنچتے ہی مختلف بیماریاں اسٹریس اور بلڈ پریشر کے ساتھ حملہ آور ہو جاتی ہیں۔جبکہ ریڑھ کی ہڈی میں درد ،گردن کا درد اور ڈپریشن کی بیماریاں جان لیوا ثابت ہوتی ہیں۔اس کے علاوہ دل کی بیماریاں اور کینسر بھی زندگی کے کئی برس ضائع کر دیتے ہیں۔
جبکہ الزائمر ،پھیپھڑوں اور پروٹیسٹنٹ گلینڈ کا کینسر عام بیماریں ہیں۔
غیر صحتمند خوراک کی وجہ سے کئی لوگ اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ستر سال کے بعد مرنے والے افراد میں کئی بیماریاں مشترکہ ہیں۔مثلاً ان کی خراک غیر صحتمند تھی اور وزن ذیادہ تھا۔اس کے علاوہ وہ تمباکو استعمال کرتے تھے اور کم متحرک تھے۔وولست کے مطابق منشیات اور تمباکو بھی منفی اثرات ڈالتے ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں