جی ہاں یہ ہے ملائیشیا کی ریانیRayani ائیر لائن کی نئی پیشکش جو دے مسلمان مسافروں کو سو فیصد حلال سفر کی سہولتیں۔اسے آج کی چوتھی ائیر لائن قرار دیا گیا ہے جو کہ مسلمان مسافروں کو سفر میں سو فیصد اسلامی سہولتیں مہیاء کرے گی۔اس سے پہلے برونائی ائیر لائن سعودی ائیر لائن اور ایرانی ائیر لائنز اسلامی سروسز مہیاء کرتی تھیں۔
مقامی اخبار کے مطابق اتوار کے روز سے ملائیشیاء کے دارلحکومت کوالا لمپور سے نئی اسلامی فلائٹ کا آغاز کیا گیا۔
پرواز کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے
اس سے پہلے یہ ائیر لائن اسی نام سے ایک عام ائیر لائن تھی لیکن اسے اسی ماہ سے ایک نئے اسلامی انداز سے شروع کیا گیا ہے۔ہمیں فخر ہے کہ ہم ملائیشیاء سے پہلی مرتبہ ایک ایسی ائیر لائن کی سروس مہیاء کر رے ہیں جو اسلامی طرز کی ہے۔ائیر لائن میں پیش کیے جانے والے کھانے بالکل حلال ہوں گے اور شراب قطعاًممنوع ہو گی۔ مسلمان ائیر ہوسٹس حجاب لیں گی جبکہ غیر مسلم ائیر ہوسٹسز عام یونیفارم میں ہوں گی۔ریانی ائیر لائن میں نماز کا بندوبست بھی ہو گا۔اس بات کا اعلان ائیر لائن کے سربراہ Jaafar Zamhariجعفر زمہاری نے کیا۔
UTN/UFN