سویڈن میں پچیس افراد اقدام قتل کے الزام میں گرفتار

سویڈن کے شہر مالمو Malmo میں دو گروپوں کے درمیان جھڑپوں کے بعد پولیس نے پچیس جرائم پیشہ افراد کو اقدام قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی لیکن معجزاتی ور پر کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔
فائرنگ کا یہ واقعہ ایک اپارٹمنٹ کے پچھلے صحن میں وقوع پذیر ہوا۔یہ راملس ووگ Ramels väg کا علاقہ ہے۔پولیس نے دونوں گروپوں کے پچیس افراد کو اقدام قتل کے الزام میں گرفتارکر لیا ۔جبکہ ایک شخص بھی زخمی نہیں ہوا۔علاقے کے ایک رہائشی نے مقامی اخبار Sydsvenskan سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ اس نے جب چارمرتبہ فائرنگ کی آواز سنی تو وہ بہت خوفزدہ ہوا ۔تاہم رہائشی علاقے میں فائرنگ ایک نا خوشگوار واقعہ ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں