سویڈن میں ایک شامی عورت نے زہریلی کھمبیاں کھا لیں جس کی وجہ سے اسے زہر خورانی ہو گئی۔ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ زہریلی کھمبی کھانیکی وجہ سے اس عورت کے جگر کو شدید نقصان ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ خدشہ ہے کہ اسکا جگر تبدیل کرنا پڑے گا۔کھمبیوں کے کنٹرول سینٹر کے نگران نے کہا کہ ہر سال لوگ زہریلی کھمبیاں کھا کر بیمار ہو جاتے ہیں۔یہ لوگ اکثر غیر ملکی سیاح،پناہ گزین یا تارکین وطن ہوتے ہیں۔یہ لوگ یہاں کے جنگلات سے کھمبیاں توڑتے ہیں جو ان کے ملک کی کھمبیوں سے ملتی جلتی ہوتی ہیں مگر یہاں کی کھمبیاں زہریلی ہوتی ہیں۔
سویڈش چینل پی فور P4 کے مطابق پناہ گزینوں کو کھمبیوں کے بارے میں معلومات دی جائے گی۔اورانہیں معلوماتی کتابچہ فراہم کیا جائے گا۔
NTB/UFN