سٹاک ہوم(عارف کسانہ؍نمائدہ خصوصی) سویڈن میں مقیم پاکستانی صحافی حافظ عمران نے بھائی چارہ کے فروغ اور نسل پرستی کے خلاف عوامی آگاہی مہم کے سلسلہ میں سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم سے ناروے کے دارالحکومت اوسلو تک پید ل مارچ شروع کیا ہوا ہے۔ انہوں نے یہ مارچ ایک ہفتہ قبل شروع کیاتھا جو مزید ایک ہفتہ جاری رہے گا۔ وہ یہ مارچ اکیلے کر رہے ہیں ۔ اپنا وزنی سامان اٹھائے ہوئے تنہا پید ل سفر کررہے ہیں۔ اس سے قبل گذشتہ سال انہوں نے سویڈن کے شمال شہر سندس وال سے سٹاک ہوم تک پیدل سفر کیا تھا۔ دوران سفر وہ لوگوں کو مل کر محبت اور بھائی چارے کا پیغام دے رہے ہیں۔ ان کا مقصد ہے کہ سویڈن میں تمام نسلوں اور مذاہب کے لوگ نفرتوں کا ختم کرتے ہوئے سکون کے ساتھ رہیں۔ وہ مستقبل میں بھی اسیے مارچ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔