سویڈن میں قائد اعظم ٹرافی
سٹاک ہوم(عارف کسانہنامہ نگار) پاکستانسکا فریننگ بوتشرکا سویڈن کے زیرِ اہتمام سالانہ قائدِاعظم کرکٹ ٹرافی ٹورنامنٹ جناح کرکٹ گرائونڈ ہالندا میںمنعقد ہوا۔ فائینل میں بوتشرکا کرکٹ کلبنے سپونگا کرکٹ کلب کو ہرا کر ٹرافی جیت لی۔ فائینل میچ کے مہمانِ خصوصی بوتشرکا میونسپیلیٹی کے چیئرمین ماتھییاس گوکنین نے جیتنے والی ٹیم میں ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔