سویڈن میں خفیہ پناہ گزین کیمپ

سویڈن میں خفیہ پناہ گزین کیمپ
سویڈن میں پناہ گزین کیمپوں کے پتے خفیہ رکھے گئے ہیں تاکہ ان کیمپوں کو تباہی سے بچایا جا سکے۔یاد رہے کہ گذشتہ دنوں آٹھ پناہ گزین کیمپوں کو نسل پرستوں نے جلا دیا تھا۔بدھ کی رات کو ایک ایسی بلڈنگ کو نذر آتش کر دیا گیا تھا جسے پناہ گزین کیمپ کے طور پر استعمال کیا جانا تھا۔
سویڈش اخبار کے مطابق ارباب اختیار نے ان کیمپوں کی حفاظت کے پیش نظر ان کے پتے خفیہ رکھنے کا ارادہ کیا ہے۔سویڈش محکمہء امیگریشن اور ادارہ پناہ گزین کے رکن میکائل Mikael Ribbenvik. ربن ویک کے مطابق اب پناہ گزین کیمپوں کے پتے معلوم کرنا ممکن نہیں ہو گا۔یہ محکمہ سویڈن میں پناہ طلب کرنے والوں کو پولیس کے ساتھ مل کر تحفظ کے اقدامات کرتا ہے۔
میکائل نے سویڈش اخبار داگنس نی ہیتر Dagens Nyheter سے گفتگو کے دوران کہا کہ یہ انتہائی تشویشناک بات ہے اور اب حکومت مزید نئے کیمپ قائم کرنے کا خطرہ مول نہیں لے سکتی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں