سویڈن میں‌پاکستانی سفارت خانہ میں‌کشمیر ڈے



سٹاک ہوم (نمائندہ خصوصی)یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ایک پروقار تقریب سفارت خانہ پاکستان سٹاک ہوم میں منعقد ہوئی جس میں
جموں کشمیر کے عوام کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔ تقریب کا آغاز افضل فاروقی کی تلاوت قرآن حکیم سے ہوا۔سفارت خانہ کے ڈیپٹی ہیڈ آف مشن جناب عرفان احمد نے نظامت کے فرائض سرانجام دئیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اور حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سفیر پاکستان احمد حسین دایو نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیری عوام نے جس قدر قربیانیاں دی ہیں اسی مثال دنیا کی تاریخ میں نہیں ملتی اور طویل کرفیو بھی انہیں آزادی کی جدوجہد سے نہیں روک سکا۔ انہوں نے کہا اب دنیا نے بھارت کا اصل چہرہ دیکھ لیا ہے اور وہ دن بھی آئے گا جب جموں کشمیر کے عوام بھی آزاد ہوں گے۔سویڈن اور فن لینڈ میں کشمیر کے مسئلہ کو اجاگر کرنے کی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ یہاں کی حکومتوں نے کشمیر کی صورت حال کا نوٹس لیا ہے اور بھارت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔ اس موقع پر سردار تیمور عزیز، چوہدری ظفر اقبال، عارف محمود کسانہ اور برکت حسین نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے آخر میں جموں کشمیر کی آزادی، پاکستان کے استحکام اور سلامتی کے لئے دعائے خیر کی گئی۔


اپنا تبصرہ لکھیں