سمبھا جی بریگیڈ کے ریاستی صدر پروین گائیکواڑ پر سیاہی پھینکنے کی شدید مذمت

۱۴ ؍جولائی ۲۰۲۵
پریس ریلیز

جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر کے امیرمولانا الیاس خان فلاحی کی جانب سے
سمبھا جی بریگیڈ کے ریاستی صدر پروین گائیکواڑ پر سیاہی پھینکنے کی شدید مذمت

ممبئی: جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر کے امیرمولانا الیاس خان فلاحی نے سمبھا جی بریگیڈ کے ریاستی صدر مسٹر پروین گائیکواڑ پر اکل کوٹ، سولاپور میں ایک عوامی پروگرام کے دوران سیاہی پھینکنے کے شرمناک اور بزدلانہ حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے اس واقعے کو مہاراشٹر میں لاقانونیت، عدم رواداری اور نظریاتی تشدد کے بڑھتے ہوئے رجحان کی علامت قرار دیا۔
مولانا الیاس خان نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا، ’’ہم گائیکواڑصاحب پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، جو ایک محترم سماجی کارکن اور ترقی پسند اصلاحات کی آواز ہیں۔ اس طرح کے واقعات اختلاف رائے کو دبانے اور ان لوگوں کو ڈرانے دھمکانے کے لیے ایک پریشان کن سلسلے کا حصہ ہیں جو عقلی فکر، مساوات اور انصاف کو فروغ دیتے ہیں۔ جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر مرتکب افراد کے خلاف سخت اور فوری کارروائی کا مطالبہ کرتی ہے، خاص طور پر ان لوگوں کے خلاف جو سیاسی طور پر منسلک انتہا پسند گروہوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ پولیس اور انتظامیہ کے کردار پر بھی سوال اٹھایا جانا چاہیے۔ دن دیہاڑے ایسا واقعہ کیسے پیش آ سکتا ہے ، اس سے معلوم ہوتا ہےکہ کوئی مؤثر سیکورٹی موجود نہتھی۔ ہم ریاستی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ذمہ داری قبول کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ شرارت پسندوں کو پکڑا جائے اور انہیں سزا دی جائے۔ اگر حکومت خاموش رہتی ہے اور ضروری کارروائی نہیں کرتی تو اس سے صرف ایسے غیر سماجی عناصر کی حوصلہ افزائی ہوگی‘‘۔
مولانا الیاس خان فلاحی نے سمبھا جی برگیڈ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور بہوجنکمیونٹی کو بااختیار بنانے اور شیواجی، پھولے، شاہو اور امبیڈکر کی میراث کو فروغ دینے میں ان کے مسلسل کام کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا، ’’ہم مسٹر گائیکواڑ کی جانب سے اتنے اشتعال کے بعد بھی برتے جانے والے وقار اور تحمل کی تعریف کرتے ہیں۔ تشدد کے باوجود ان کی ہمت پرامن اصلاحات کے لیے ان کے عزم کا ثبوت ہے۔ جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر تمام انصاف پسند شہریوں، سول سوسائٹی گروپس اور سیاسی رہنماؤں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس حملے کی واضح طور پر مذمت کریں اور نظریاتی انتہا پسندی کے پھیلاؤ کے خلاف متحد ہو جائیں۔

جاری کردہ:
ارشد شیخ
سکریٹری، میڈیا ڈپارٹمنٹ، جماعت اسلامی ہند، مہاراشٹر
ای میل: mediacell@jihmaharashtra.org موبائل: 9717424918
ایڈریس: دار الفیض، ساتویں منزل، اقبال کمالی جنکشن، 4 سانکلی اسٹریٹ، مدن پورہ، بائیکلہ (مغرب)، ممبئی 400008-

اپنا تبصرہ لکھیں