سلیمان خان کے اہل خانہ سے ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) کی ٹیم کی ملاقات

پریس ریلیز

جلگاؤں: حالیہ دنوں میں پیش آئے افسوسناک واقعہ، جس میں جامنیر تعلقہ کے چھوٹی بیٹا واد کے رہائشی 21 سالہ مسلم نوجوان سلیمان رحیم خان کو ایک بڑے ہجوم نے بے دردی سے قتل کر دیا تھا، کے بعد ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس کی جلگاؤں شاخ کی ایک ٹیم نے مقتول کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

ٹیم نے غم زدہ خاندان سے اظہارِ ہمدردی کیا اور انہیں انصاف اور قانونی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ٹیم نے پولیس انتظامیہ سے بھی ملاقات کی اور اس بات پر زور دیا کہ تمام ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت ترین سزا دی جائے اب تک پولیس نے کرائم نمبر 0288/25 ، 2023:103(1),103(2),140,189(2),191(2),191(3),190,118(1),115(2),352,351(2)
کے تحت آٹھ ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

اے پی سی آر کی ٹیم نے خاندان کو مکمل قانونی امداد فراہم کرنے کی پیشکش کی اور اس بات کا عہد کیا کہ وہ انصاف کی فراہمی تک ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

مقتول سلیمان خان کے والد رحیم خان نے اس ملاقات کے بعد اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اے پی سی آر کی طرف سے ملنے والی حمایت سے انہیں حوصلہ ملا ہے۔ انہوں نے انصاف کے حصول کے لیے اپنی لڑائی جاری رکھنے کا عزم دہرایا۔

اے پی سی آر کی ٹیم نے مقامی پولیس پر زور دیا ہے کہ وہ اس معاملے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ برتیں اور یہ یقینی بنائیں کہ ملوث تمام افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔
یہ خبر دیتے ہوئے کہ وہ کیس کی پیشرفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، ٹیم نے کہا کہ وہ متاثرہ خاندان کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔

اے پی سی آر مہاراشٹر کے سکریٹری ایڈوکیٹ شعیب انعامدار، سہیل امیرشیخ (ناظم ضلع جماعت اسلامی جلگاؤں) عارف دیشمکھ، منظور خان ، سہیل احمد اور حافظ خان ضلعی صدر اے پی سی آر جلگاؤں چیپٹر اس ٹیم کا حصہ تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں