روس سے ناروے آنے والے افراد ھوکے باز تھے اس لیے۔۔۔

روس نے ناروے آنے والے پناہ گزینوں کو واپس لینے انکار کر دیا ہے۔روسی ا ور نارویجن وزراء خارجہ کی باہمی ملاقات ماسکو میں ہوئی۔جس میں روسی وزیر خارجہ Sergej Lavrov سرجیا نے کہا ہے کہ ان لوگوں نے روسی قانون توڑا ہے۔انہیں روس میں رہنے کی اجازت تھی اور اب ناروے انہیں رہائش کی اجازت نہیں دے رہا۔اس لیے وہ انہیں واپس نہیں لے گا۔
روسی وزیر کارجہ نے مزید کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو کہ روس میں کام کرنے یا اپنے رشتہ داروں سے ملنے آئے تھے۔انہیں یہاں رہنے کی اجازت تھی لیکن یہ لوگ وہاں سے .ناروے آگئے ۔جبکہ انہوں نے روس آتے وقت یہ نہیں بتایا تھا کہ انکا اصل مقصد ناروے آنا ہے۔اس لیے انہوں نے غلط بیانی سے کام لیا۔انہوں نے نیوز چینل NRK این آر کے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وجہ سے روس انہیں واپس نہیں لینا چاہتا۔تاہم انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کسی سمجھوتے پر مذاکرات جاری ہیں۔
نارویجن وزارت خارجہ کے رابطہ مشیر رونے بیور اسٹاڈ Rune Bj229stad کا کہناہ یک ہوہ اصل صورتحال معلوم کرنے کے لیے روسی حکام سے رابطہ کرے گا۔تاہم روس کو ناروے سے کیے گئے معاہدے کے مطابق پناہ گزینوں کو واپس لینا ہو گا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں