روسی شہریت کے حامل پناہ گزینوں کی فوری واپسی

نارویجن وزیر اعظم ارنا سول برگ نے نارویجن اراکین اسمبلی سے کہا ہے کہ قانون میں ترمیم کی جائے اور فوری طور پر روسی شہریت کے حامل پناہ گزینوں کو روس واپس بھیجا جائے۔یہ بات منگل کے روز ہونے والے اجلاس میں کہی گئی تھی۔جبکہ وزیر اعظم نے جمعہ کے روز ایک ایمرجنسی میٹنگ میں ترمیم شدہ اصلاحات کا اعلان کریں گی۔نئے قوانین کے مطابق وہ پناہ گزین جن کے پاس روس کا رہائشی ویزہ ہے انہیں بارڈر سے ہی روس واپس بھیج دیا جائے گا۔تقریباً تمام سیاسی پارٹیوں نے اس نئے قانون کے بل پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔جبکہ نئے قانون کے مطابق ناروے میں موجود روسی شہریت کے حامل پناہ گزینوں کی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔
لیبر پارٹی کی ڈپٹی ہادیہ تاجک نے کہا کہ اس طرح کا قانونی ترمیم وقت کی اہم ضرورت ہے۔امید ہے کہ اس پر جلد از جلد عمل درآمد کیا جائے گا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں