ذکا وائرس سے متاثرہ علاقوں کی جانب جانے والے مسافروں کے لیے ضروری ہدایات

ذکا وائرس سے متاثرہ علاقوں کی جانب جانے والے مسافروں کے لیے ضروری ہدایات
ذکاء وائرس کیا ہے؟
وہ سیاح اور مسافر جو ذکاء وائرس کی لپیٹ میں آنے والے علاقوں کی جانب سفر کر رہے ہیں یا کرنے والے ہیں ان کے لیے اس وائرس کی تفصیلات جاننے کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔ذکاء وائرس ایک متعدی مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے۔یہ اسی مچھر کی ایک قسم ہے جس کی وجہ سے ڈینگو وائرس کی بیماری لگ جاتی تھی۔اس کے کاٹنے سے جسم پر خراشیں بخار جوڑوں کا درد اور آشوب چشم کی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔اس بیماری کی وجہ سے نا مکمل اور ناقص دماغ والے بچوں کی پیدائش ہوتی ہے ۔جس کی وجہ سے کئی ممالک نے حاملہ خواتین کو ایسی وبائی جگہوں کی جانب سفر کرنے سے منع کیا ہے جہاں یہ وباء موجود ہے۔یہ بیماری امریکی ممالک میں نہائیت تیزی سے پھیل رہی ہے ۔اب اسے وباء قرار دے دیا گیا ہے۔
ذکاء وائرس سے بچاؤ کی تدابیر
ابھی تک اس وائرس کی ویکسئین تیار نہیں ہوئی اسلیے اس کے بچاؤ کا واحد حل احتیاطی تدابیر ہیں۔اس لیے ایسے علاقے جہاں یہ وباء پھیلی ہوئی ہے وہاں ہر وقت مچھروں سے ہشیار اور چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔یہ مچھر عام مچھر جیسے کیولکس کی طرح رات کو نہیں کاٹتا بلکہ ایڈیس Aedes نامی یہ مچھردن کو کاٹتا ہے۔ایڈیس نامی اس مچھر کی گھروں کے اندر ٹھہرے ہوئے پانی میں افزائش ہوتی ہے۔یہ اس پانی اور نکاسی کے پائپوں میں انڈے دیتا ہے۔مچھر دانی کا استعمال بھی اس مچھر سے بچاؤ کے لیے موثر ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں