دو ہزار چودہ میں اسی بچے ملک سے باہر بھیجے گئے

پولیس ڈائریکٹریٹ POD کے مطابق پچھلے برس تقریباً اسّی بچے جو کہ ناروے میں چار برس سے رہائش پذیر تھے ملک سے باہر بھیجے گئے ہیں۔نارویجن اخبار آفتن پوستن کے مطابق پولیس ڈپا رٹمنٹ نے پارلیمنٹ کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ماہ دسمبر میں ملک بدر کیے جانے والے بچوں کی تعدا 76 چھیتر تھی جو کہ پہلے سے فیصلے کے منتظر بچوں کے مقدمات کی وجہ سے بڑھ کر اسّی ہو گئی۔پولیس کے محکمے نے ملک بدر کیے جانے والے بچوں کی ملک میں قیام کی مدت تین سال کے بجائے چار سال مقرر کی ہے ۔پچھلے سال کل 618 چھ سو اٹھارہ بچوں کو ملک سے باہر بھیجا گیا جو کہ پچھلے دو برسوں کے دوران ملک سے باہر بھیجے جانے والے بچوں کی سب سے ذیادہ تعداد ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں