ملٹی کلچرل اور انٹیگریشن آرگنائیزیشن IMDI نے درامن کائونٹی کو تارکین وطن کی بہترین کائونٹی کا ایوارڈدیا ہے۔درامن کائونٹی نے ہمیشہ تارکین وطن کو خوش آمدید کہا ہے اور انہیں شہر میں بسایا ہے۔یہ بات ڈائریکٹریٹ نے ایک پریس ریلیز میں کہی۔جبکہ گائر بارویک کا کہنا ہے کہ درامن کائونٹی میں تارکین وطن کو بسانے کے لیے حدود کو نہیں بلکہ مواقع کو مدنظر رکھا جاتا ہے اور تارکین وطن کو برابری کی سطح پر مواقع فراہم کیے جاتے ہیں
بارویک نے مزید کہا کہ دوسری کائونٹیوں کو درامن کی تقلید کرنی چاہیے تاکہ جو تارکین وطن رہائشوں کے منتظر ہیں انہیں رہائشیں میّسر ہوں۔
ایوارڈ دینے والی تنظیم جو کہ جیوری ممبران اور ڈائیریکٹریٹ پر مشتمل ہے نے ایک فہرست جاری کی ہے جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ درامن کو خاص طور سے کیوں ایوارڈکے لیے منتخب کیا گیا ہے۔یہ نکات مدرجہ ذیل ہیں۔
۔کائونٹی نے کئی سالوں سے مسلسل کئی تارکین وطن کو بسایا ہے۔
۔رہائشی اور مقامی معاشرے میں مل جل کر رہنے کے منصوبوں پر سیاسی اور انتظامی سطح پر مربوط طریقے سے کام کیا گیا ہے۔پھر اس کام کو منظر عام پر بھی لایا گیا ہے۔
کائونٹی کی میونسپلٹی نے رہائشی مسلہ کے حل کی لیے اچھے عملی اقدامات کیے ہیں۔
۔ناروے میں سب سے ذیادہ غیر ملکی درامن کی شہری کونسل کے ممبر ہیں۔