خلائی تحقیق کے ادارے ناسا کو چاند پر بھیجنے کیلئے لوگوں کی تلاش، نوکری کا اشتہار دے دیا

خلائی تحقیق کے ادارے ناسا کو چاند پر بھیجنے کیلئے لوگوں کی تلاش، نوکری کا اشتہار دے دیا

خلائی تحقیق کے ادارے نیشنل ایئرو ناٹکس اینڈ سپیس ایڈ منسٹریشن (ناسا) کی جانب سے نوکریوں کا اعلان کیا گیا ہے۔درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ 2 مارچ سے 31 مارچ 2020 تک جاری رہے گا۔

ناسا کو دراصل آڑیمس جنریشن ایسٹروناٹس کی ضرورت ہے، اپنے آرٹیمس پروگرام کے تحت 2024 تک ناسا پہلی خاتون اور اگلے آدمی کو چاند پر بھیجنا چاہتا ہے، ان لوگوں کو جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ تحقیق کیلئے چاند پر بھیجا جائے گا۔

1960 کے بعد سے اب تک ناسا نے 350 لوگوں کو بطور ایسٹرو ناٹ تربیت فراہم کی ہے، اس وقت ناسا کے پاس 48 خلا باز موجود ہیں جبکہ چاند اور مریخ کے اگلے مشن کیلئے مزید خلا بازوں کی ضرورت پڑے گی ۔

ناسا نے اپنے نوکری کے اشتہار میں کہا ہے کہ انہیں چاند پر جانے کیلئے اہل امریکیوں کی ضرورت ہے ، اگر کوئی بھی شخص خود کو اس نوکری کا اہل سمجھتا ہے تو وہ 2 مارچ کے بعد سے نوکری کیلئے اپلائی کردے۔

اس نوکری کیلئے امریکی شہری اور سائنس، ٹیکنالوجی ، انجینئرنگ ، ریاضی ، بائیولوجیکل سائنس، فزکس سائنس، کمپیوٹر سائنسز میں ماسٹرز ڈگری ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں