جعلی ائیرپورٹ 24 ارب روپے میں بیچ دیا گی

waseem hyder

وسیم ساحل

تاریخ کے بڑے فراڈ کی عقل کو دنگ کر دینے والی داستانیں توہم اکثر سنتے رہتے ہیں جن میں نوسرباز لوگوں کو ہزاروں اور لاکھوں روپے سے محروم کر دیتے ہیں لیکن نائیجیریا کے یونین بینک کے ایک نوسرباز ڈائریکٹر نے برازیل کے ایک سرمایہ کار سے 24کروڑ 20لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً24ارب 20کروڑ روپے)ہتھیا لیے۔ بینک کے ڈائریکٹر ایمانوئل نواڈے نے سرمایہ کار نیلسن ساکاگوچی کو ایک ایسا فرضی ایئرپورٹ فروخت کردیا جس کا زمین پر کوئی وجود ہی نہ تھا۔

ایمانوئل جو خود یونین بینک نائیجیریاکا ڈائریکٹر تھا، اس نے سنٹرل بینک آف نائیجیریا کے گورنر کا روپ دھارا اور نیلسن سے ملاقات کی۔ ایمانوئل نے اسے بتایا کہ نائیجیریا اپنے دارالحکومت میں ایک نیا ایئرپورٹ بنانا چاہتا ہے لہٰذا وہ اس میں سرمایہ کاری کرے۔اس نے کامیابی سے نیلسن ساکاگوچی کو سرمایہ کاری پر راضی کر لیا۔ نیلسن نے ایمانوئل کو1995ءسے 1998ءکے دوران اسے 19کروڑ ڈالر(تقریباً19ارب روپے)کیش میں اداکردیئے جبکہ باقی رقم انٹرسٹ کی مد میں ادا کی۔
نیلسن کو اس فراڈ کا پتا اس وقت چلا جب اس نے اپنی کمپنی فروخت کرنا چاہی۔

خرید کنندہ نے شک کا اظہار کیا کہ کمپنی کے کل اثاثوں کا نصف سے زائد نائیجیریا میں کیوں پڑا ہے۔ تحقیق کرنے پر فراڈ کی قلعی کھل گئی۔ بات عدالت میں چلی گئی جہاں ایمانوئل کو25سال قید اور 1کروڑ ڈالر(تقریباً1ارب روپے) جرمانے کی سزا دی گئی اور اس کے تمام اثاثے ضبط کرنے کا بھی حکم دے دیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں