تین سال تک کے بچوں کو ٹی وی اور کمپیوٹر سیے دور رکھیں

بچوں کے ڈاکٹر کے مطابق ٹی وی اور کمپیوٹرچھوٹے بچوں کی نشو نماء کے لیے نقصان دہ ہے۔بچوں کے اسپیشلسٹ ڈاکٹر میلانی ایک ہولڈت Melanie Ekholdt til avisa VG نے مقامی اخبار وی جی سے بات چیت کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ تین سال سے کم عمر بچوں کو اسکرین کے سامنے نہ بیٹھنے دیں۔ جب بچیتین سال سے ذیادہ عمر کے ہو جائیں ،چلنا اور بولنا شروع کر دیںپھر انہیں ٹی وی اور کمپیوٹر اسکرین کو استعمال کرنے کی اجازت دینی چاہیے۔
جبکہ سویڈش نچائلڈ اسپیشلسٹ ہو گو Hugo Lagercrantzکے مطابق دو سال تک کے بچوں کو اسکرین سے دور رکھنا چاہیے۔ایک ریڈیو انٹر ویو کے دوران انہوں نے کہا کہ بچوں کو دو سال تک کی عمر تک ہرگز اسکرین کے سامنے بھی نہ آنے دیں۔
ٹی وی اسکرین کے سامنے بیٹھنے کی وجہ سے بچوں کی زبان نشو نماء اور نظر پہ برا اثر پڑتا ہے ۔اس کے ساتھ انہیں نیند کے مسائل کا بھی سامنا ہو سکتا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں