تہہ خانے میں پودے اگانے پر ایک سو سترہ گھنٹے بیگار کی سزا

دو میاں بیوی جن ی عمریں پچاس برس ہیں کو استوانگر دسٹرکٹ کور ٹ کی جانب سے سول سروس کی سزا سنائی گئی۔ان پر یہ الزام تھا کہ انہوں نے اپنے تہہ خانے میں میری جوانا کے پودے اگائے اور محفوظ کیے۔پولیس کے مطابق اسکا وزن آدھ کلو تھا۔ان دونوں کے پاس بہت اچھی جاب ہے اور دونوں اس سے پہلے کسی جرم میں مبتلا نہیں رہے۔استوانگر بلاد اخبار کے مطابق ان پودوں کی کاشت اچانک اتفاقاً ہو گئی تھی۔ شوہر کو پودے اگانے کا شوق تھا۔بیوی نے تہہ خانے میں اس طرح زمین تیار کی کہ وہاں سے پودوں کی کاشت کی خو شبو باہر نہ جا سکے ۔دونوں میاں بیوی کئی برس تک ان پودوں کی کاشت کرتے رہے۔انہوں نے اس بات کا اعتراف عدالت میں کر لیاتھا۔تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی خوشبو باہر تک آتی تھی۔عدالت نے شوہر کو ایک سو سترہ گھنٹے کی جبری مشقت اوربیوی کو ایک سو سولہ گھنٹے جبری مشقت کی سزا سنائی ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں