تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات میں اضافہ،مشہور امریکی ریاست میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان

تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات میں اضافہ،مشہور امریکی ریاست میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان

معروف امریکی ریاست جارجیا  کے دارالحکومت اٹلانٹا میں پرتشدد جرائم اور املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعات میں اضافے کے باعث جارجیا کے گورنر برائن کیمپ نےہنگامی صورتحال نافذ کر نے کااعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جارجیا کے گورنر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک ہزار قومی محافظوں کو متحرک کردیا ہے تاکہ وہ کیپیٹل اور گورنر کی عمارتوں کی حفاظت کریں اور ریاستی پولیس گشت میں اضافہ کرسکے۔بیان کے مطابق اختتام ہفتہ کی توسیعی تعطیلات کے دوران فائرنگ کے واقعات میں جارجیا کے 30سے زائد شہری زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے 5افراد ہلاک ہوگئے۔اٹلانٹا کے میئر کی شا لانس بوٹمز نے کہاہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ہم شہر میں فائرنگ کے 75سے زائد واقعات دیکھ چکے ہیں۔کیمپ کا کہنا ہے کہ پر امن مظاہروں پر جرائم پیشہ افراد نے قبضہ کرلیا تھا جن کا مقصد خطرناک اور تباہ کن تھا، اب جارجیا کے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایاجارہاہے، گولیاں ماری جارہی ہیں اور مرنے کیلئے چھوڑ دیاجاتاہے، دارالخلافہ میں یہ لاقانونیت روکنا ہوگی اور امن بحال کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں